ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ:کمٹہ ۔تڑس ریاستی شاہراہ پر گڑھوں کا راج :سواریوں کا گزرنامحال

منڈگوڈ:کمٹہ ۔تڑس ریاستی شاہراہ پر گڑھوں کا راج :سواریوں کا گزرنامحال

Mon, 28 Aug 2017 22:25:41    S.O. News Service

منڈگوڈ/سرسی:28/اگست (ایس اؤنیوز)سرسی حدود کے سرسی بس ڈپو سے لے کر خان نگر تک کی ریاستی شاہراہ 69پر گڑھوں کا راج ہے، جس شاہراہ سے عام دنوں میں گزرنا ہی مشکل ہوتاہے وہاں بارش کے موسم میں بائک سواروں کا گزرنا محال ہورہاہے، سڑک کی درگت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ محکمہ پر ہر کوئی ملامت بھیج رہاہے۔

جب کوئی مسافر کسی سواری کے ذریعے ریاستی شاہراہ 69سے گزرتاہے تو محسوس نہیں کرپاتا کہ میں کسی ریاستی شاہراہ سے گزررہاہوں یا پھر کسی دیہی خستہ سڑک سے۔ رات کے اوقات میں اس راہ سے سواریوں کا گزرنا خطرے سے خالی نہیں ، اسی طرح گہری نیند میں ڈوبے مسافر متعلقہ راستے سے گزرنے کے دوران جاگنا یقینی ہے۔

سرسی بس ڈپو سے خان نگرکراس تک ایک مرتبہ سڑک کا نظارہ کریں تو راستہ کم گڑھے زیادہ نظر آتے ہیں۔ ہر سوار اپنی سواری کے ذریعے سرکس کرتے ہوئے گزرنےکا منظر عام ہوتاہے۔ بارش کے موسم میں گڑھے گندے پانی سے بھر جاتے ہیں، جہاں سواروں کو معلوم نہیں ہوتا کہ گڑھا کہاں ہے اور راہ گیروں ، پیدل سواروں کو سواریاں گڑھے کے گندےپانی سے نہلاکر آگے بڑھتی ہیں تو کئی مرتبہ توتو میں میں ، ان بن ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اور کچھ لوگوں نے بتایاکہ سواریاں گڑھوں سے بچنےکی کوشش میں حادثات کا شکار بھی ہوئی ہیں۔

متعلقہ ریاستی شاہراہ ، کمٹہ -تڑس ریاستی شاہراہ 69کے نام سےموسوم ہے، سڑک کی درستی و مرمت کے لئے حکومت کی جانب سے کروڑوں روپیہ منظور ہوتاہے لیکن متعلقہ محکمہ گہری نیند میں ہے اس پر کوئی توجہ دینے کے لئے تیارنہیں ہونے کا عوام نے الزام لگایا ہے۔ شہر کے سنجیدہ شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں کے گلی گلی محلوں میں حکومت کی جانب سے کانکریٹ روڈکی تعمیر کرتے ہوئے عوام کے لئے سہولیات بخشی جارہی ہیں ، لیکن کیا وجہ ہے کہ شاہراہ پر گزرنے والے مسافروں کے لئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں غفلت برتنے والے متعلقہ محکمہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

27-8-17_state_high_way_69_(1).jpg


Share: